شہر شہر
Time 17 ستمبر ، 2020

ویڈیو بناتے ہوئے ریلوے انجن سے ٹکرانے والا ٹک ٹاکر گرفتار

ملزم ٹرین کے انجن سے ٹکرانے کے بعد محفوظ رہا، ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق ریلوے لائنوں کے قریب وڈیو بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے— فوٹو: فائل

ہری پور میں ریلوے پولیس نے ریلوے انجن سے ٹکرانے والے ٹک ٹاکر عمر حیات کو گرفتار کرلیا۔

ملزم ٹرین کے انجن سے ٹکرانے کے بعد محفوظ رہا، ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق ریلوے لائنوں کے قریب وڈیو بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

 ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق ملزم عمر حیات ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے چلتے انجن سے ٹکرا کر محفوظ رہا۔

ہری پور ریلوے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے دفعہ 325کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ملزم عمر حیات محلہ افضل آباد ہری پور کا رہنے والا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ ریلوے لائنوں کے قریب ویڈیوبنانے والوں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :

بھینس کا قومی دن

بھینس کا قومی دن

02 مارچ ، 2021