جوتے چرانے والی چالاک لومڑی

فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر 

جوتے چرانے والے چوروں کے بارے میں تو سب نے ہی سنا ہوگا لیکن اگر آپ کے جوتے کوئی لومڑی چرالے؟ یہ بات تو سننے میں ہی کافی عجیب سی لگ رہی ہے۔

ایک لومڑی جوتے چرا کر کیا کرے گی؟ آپ سب کے دماغ میں بھی بار بار یہی خیال آرہا ہوگا، تو چلیں ہم آپ کو جوتے چرانے والی چالاک لومڑی کے بارے میں بتاتے ہیں۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن کے رہائشی کرسٹین مییر نے نوٹس کیا کہ ان کے پورچ سے مہنگے جوتے غائب ہوگئے اور انہوں نے جوتے چوری کرنے والے چور کا سراغ لگانے کا فیصلہ کیا۔

فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر 

جوتا چوری کرنے والے کی تلاش کے دوران کرسٹین مییر کو معلوم ہوا کہ صرف وہ ہی مظلوم نہیں ہیں بلکہ ایسا بہت سے لوگوں کے ساتھ ہوا ہے اور اس دوران انہیں ایک لومڑی نظر آئی جو کہ اپنے منہ میں دو فیتے والی چپل لے کر جا رہی تھی۔

بعدازاں انہوں نے تقریباً ایک گھنٹے تک لومڑی کا پیچھا کیا جس کے بعد وہ یہ دیکھ کر حیران ہوگئے کہ وہاں 100 سے زائد جوتے موجود تھے جن میں سے زیادہ تر کو لومڑی نے کُترا ہوا تھا۔

کرسٹین مییر نے جوتے چرانے والی لومڑی اور چرائے گئے 100 سے زائد جوتوں کی تصویر کھینچ کر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔

تاہم تاحال یہ وجہ سامنے نہیں آسکی کے لومڑی لوگوں کے جوتے کیوں چرایا کرتی تھی۔

مزید خبریں :