Time 20 ستمبر ، 2020
صحت و سائنس

’کورونا ویکسین بن بھی گئی تو صرف 10 میں سے ایک شخص کو فراہم کی جا سکےگی‘

فوٹو: فائل

عالمی وبا کورونا وائرس سے ہونے والی تباہ کاریوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور سائنسدانوں کی جانب سے دن رات ایک کر کے وائرس کے خلاف ویکسین بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے ماہرین نے خبردار کر دیا ہے کہ وائرس  کے خلاف کامیاب ویکسین بن بھی گئی تو 2021 میں دنیا کے صرف 10 میں سے ایک شخص کو فراہم کی جا سکےگی۔

ماہرین کے کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے خبردار  کرنے کے بعد تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ یہ بات اس جانب اشارہ کرتی ہےکہ سفری پابندیاں اور سماجی فاصلے جیسی ہدایات پر سالوں عمل کرنا پڑ سکتا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

مزید خبریں :