پاکستان
10 ستمبر ، 2012

صوابی: مہاجر کیمپ میں مکان کی چھت گر گئی، 8 افراد جاں بحق

صوابی: مہاجر کیمپ میں مکان کی چھت گر گئی، 8 افراد جاں بحق

صوابی … صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر صوابی کے مہاجر کیمپ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق صوابی میں تیز بارشوں کے باعث مہاجر کیمپ میں ایک بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ملبے سے لاشوں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ مقامی افراد اور دیگر امدادی ادارے ریسکیو کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوابی کے مہاجر کیمپ میں بوسیدہ اور کچے مکانات ہیں جن میں ایک مکان کی چھت تیز بارشوں کے باعث گری۔

مزید خبریں :