10 ستمبر ، 2012
خیرپور … شدید بارشوں کے باعث خیرپور میں آج تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا جبکہ ٹی ایم اے ملازمین، محکمہ آبپاشی، صحت، پولیس اور ریونیو کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ ملک بھر کی طرح سندھ کے کئی شہروں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث شہر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں آج تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر خیرپور کا کہنا ہے کہ بارش سے متاثرہ افراد کیلئے ایمرجنسی کنٹرول سینٹر قائم کردیئے ہیں جبکہ نکاسی آب کیلئے ٹی ایم اے کے تمام ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر خیرپور نے محکمہ آبپاسی، صحت، پولیس اور ریونیو کو الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق بارش کے بعد خیرپور ضلع کے کئی شہروں میں 18 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔