Time 22 ستمبر ، 2020
صحت و سائنس

پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی آزمائش شروع

پاکستان میں کورونا وبا سے بچاؤ کی ویکسن کی انسانوں پر آزمائش  باقاعدہ طور پر شروع ہو گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ویکسن کا کلینکل ٹرائل صحت کے نظام میں بہتری کے لیے بھی اہم ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ ویکسین کا کلینکل ٹرائل چین کے تعاون سے شروع کیا گیا، دوسرے مرحلے میں 508 افراد پر ٹرائل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ تیسرے مرحلے میں 8 سے 10 ہزار افراد پر ویکسن کا ٹرائل ہو گا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلے کا آزمائشی آغاز ہو گیا ہے۔

اسد عمر نے بتایا کہ کورونا ویکسین چینی کمپنی نے تیار کی ہے، ویکسین ٹرائل میں 7 ممالک کے 40 ہزار افراد رضاکارانہ شریک ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ آزمائشی مرحلے میں 8 سے 10 ہزار پاکستانی ہوں گے، ٹیسٹ کے ابتدائی نتائج میں4 سے6 ماہ میں متوقع ہیں۔

مزید خبریں :