Time 23 ستمبر ، 2020
پاکستان

جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کو ایک بار پھر ایف آئی اے نے طلب کرلیا

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی اداے (ایف آئی اے) نے کارپوریٹ فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو دوبارہ طلب کر لیا۔

ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو 30 ستمبر جب کہ جہانگیر ترین کو یکم اکتوبر کو طلب کیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کےمطابق کارپوریٹ فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس پر ایف آئی اے نے 100 سے زائد سوالات تیار کر رکھے ہیں جن کے جوابات ترین فیملی سے درکار ہیں۔

خیال رہے  کہ اس سے قبل علی ترین کو 18ستمبر جب کہ جہانگیر ترین کو 19 ستمبر کو طلب کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :