شہر شہر
Time 23 ستمبر ، 2020

میٹرک کی طالبہ کے اغواء کے بعد زیادتی کی کوشش ناکام

سیدآباد کی رہائشی میٹرک کی طالبہ کا کہنا تھا کہ ملزمان دو سال سے اسے آتے جاتے تنگ کرتے اور دوستی کرنے پر اصرار کرتے تھے— فوٹو: فائل

سیہون میں میٹرک کی طالبہ کےاغواء کے بعد مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام ہوگئی، والدہ کی مدعیت میں تین ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے دو کو گرفتارکرلیاگیا۔

سیدآباد کی رہائشی میٹرک کی طالبہ کا کہنا تھا کہ ملزمان دو سال سے اسے آتے جاتے تنگ کرتے اوردوستی کرنے پراصرارکرتےتھے۔

طالبہ کے مطابق آج اسے ملزمان نے اغواء کرلیا اور مکان میں لے جانے کے بعد زیادتی کی کوشش کی  تاہم شورمچانے پر اہل علاقہ نے اس کی جان بچائی۔

واقعے کے بعد والدہ کی مدعیت میں تین ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مقدمہ میں نامزد تین ملزمان میں سے دوکوگرفتاربھی کرلیاگیاہے۔

ایک کی تلاش میں چھاپے مارہے جارہےہیں۔

مزید خبریں :

بھینس کا قومی دن

بھینس کا قومی دن

02 مارچ ، 2021