Can't connect right now! retry

پاکستان
24 ستمبر ، 2020

ایف آئی اے کی طلبی پر جہانگیر ترین نے تفصیلی جواب جمع کرا دیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے ایف آئی اے کی طلبی پر اپنا تفصیلی جواب جمع کرا دیا۔

جہانگیر ترین کی جانب سے تفصیلی جواب اور دستاویزات ایف آئی اے کی ٹیم کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کو جمع کرائی گئی اپنی دستاویزات میں جہانگیر ترین نے بتایا کہ ہماری شوگر ملز میں 12 ہزار سے زائد افراد براہ راست منسلک ہیں، 50 ہزار سے زائد کاشتکاروں سمیت دیگر افراد کو روزگار فراہم کر رہے ہیں۔

جہانگیر ترین نے بتایا کہ 3 سال میں گنے کے کاشتکاروں کو 81 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کیں، یہ اس دوران خریدے گئے کل گنے کا 98 اعشاریہ 5 فیصد بنتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے ایف آئی اے کو بتایا کہ ہماری شوگر ملز سالانہ تقریبا 15 ارب روپے ٹیکس جمع کراتی ہیں، ہماری شوگر ملز نے آج تک کوئی قرضہ ڈیفالٹ نہیں کیا۔

جہانگیر ترین نے اپنے تفصیلی جواب میں یہ بھی بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ ملک بھر کے بینکس ہم پر بھروسہ کرتے ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM