پاکستان
Time 24 ستمبر ، 2020

جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کا ایف آئی اے میں طلبی پر جواب

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کے بیٹے علی ترین نے کہا ہے کہ وہ کبھی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز، ڈیہركی شوگر ملز اور فاروقی پلپ ملز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز یا ایڈمنسٹریشن کا حصہ نہیں رہے۔ 

ایف آئی اے میں طلبی کے حوالے سے اپنے جواب میں علی ترین نے کہا ہے کہ جے ڈی ڈبلیو میں ان کی حیثیت صرف ایک شیئر ہولڈر کی ہے اور انتظامی معاملات میں انکے عمل دخل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

علی ترین نے اپنے جواب میں کہا ہےکہ ان کمپنیوں کے مابین کاروباری فیصلوں سے متعلق ان سے پوچھ گچھ کرناغیر منطقی ہے، زراعت کے شعبہ میں کیش ٹرانزیکشنز معمول کا حصہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی ترین فارمز اور جے کے ڈیریز کاروباری قوانین کی پاسداری کرتی ہیں۔

مزید خبریں :