دنیا
Time 25 ستمبر ، 2020

امریکا نے ایرانی ریسلر کو سزا سنانے والے ججوں پر ہی پابندی لگادی

ریسلر نوید افکاری، فائل فوٹو اے ایف پی

امریکا نے ایرانی ریسلر کو سزا سنانے والے ججوں پر ہی پابندی عائد کردی۔

ایرانی حکومت نے 2018 میں ملک بھر میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کے الزام میں اسٹار ریسلر نوید افکاری کو گرفتار کیا تھا اور انہیں چند روز قبل سزائے موت دی گئی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی حکام سے نوید افکاری کی سزائے موت روکنے کی درخواست کی تھی تاہم ایرا نے امریکی صدر کی درخواست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملزم کو پھانسی دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اب امریکا نے ریسلر کو سزائے موت سنانے والے ججوں سمیت کئی ایرانی حکام پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں بلیک لسٹ کردیا ہے۔

امریکی انتظامیہ نے ریسلر کی سزائے موت کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ جج اور ایرانی حکام ریسلر کی موت کے ذمہ دارہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں ججوں سمیت ایرانی حکام پر پابندی عائد کرنے کی تصدیق کی۔

ایران اور وینزویلا کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی نے سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ان تمام افراد کا احتساب کرنے کے لیے پرعزم ہے جو ایرانی شہریوں کی آزادی اور ان کے لیے انصاف سے انکاری ہیں۔

مزید خبریں :