پاکستان
Time 26 ستمبر ، 2020

کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ مزید جاری رہنے کا امکان

کراچی:گیس فیلڈ میں سالانہ مرمتی کام کی وجہ سے کے الیکٹرک کو دی جانے والی گیس کا پریشر 30 ستمبر کے بعد ہی بہتر ہوسکے گا جس کے باعث کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ اس ماہ کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی ذرائع کے مطابق سنجھورو اورزرگون گیس فیلڈ سالانہ مرمت کی وجہ سے بند ہیں جب کہ دیگر فیلڈ سے بھی گیس فراہمی کم ہوگئی ہے، گیس کی فراہمی 30 ستمبرکے بعد بہتر ہونے کاامکان ہے۔ 

ذرائع نے بتایاکہ اس وقت بھی 125کروڑ روپے کی نادہندہ کے الیکٹرک کو کراچی کی ضرورت کے مطابق 180 سے 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جارہی ہے تاہم گیس پریشر کم ہے۔

شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے برقرار ہے اور  صورتحال سے تنگ شہریوں کی جانب سے  اب مختلف علاقوں میں احتجاج شروع کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :