26 ستمبر ، 2020
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 451 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں566 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اب تک کے کیسز کی کل تعداد 3 لاکھ9 ہزار 581 ہوگئی ہے۔
این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد7 ہزار797 ہے جب کہ 2 لاکھ 95 ہزار 533 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 488 ہے جب کہ 2 ہزار 481 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے 98 ہزار 941 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جن میں سے 2 ہزار 229 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 588 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ ایک ہزار 259 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
بلوچستان میں کورونا کے 14 ہزار 932 کیسز درج ہوئے ہیں اور 145 اموات سامنے آئی ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 ہزار 367 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ 181 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
آزادکشمیر میں کورونا کے 2 ہزار 630 کیسز اور 71 ہلاکتیں جب کہ گلگت بلتستان میں 3 ہزار 632 کیسز اور 85 اموات سامنے آئی ہیں۔