’دپیکا، سارہ اور شردھا کا منشیات فروشوں کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں پایا گیا‘

فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے اداکارہ دپیکا پڈوکون، سارہ علی خان اور شردھا کپور کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا جس میں ابھی تک تینوں اداکارہ کا منشیات فروشوں کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں پایا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تینوں اداکاراؤں نے دوران تفتیش منشیات کے استعمال سے انکار کیا تھا جب کہ این سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران کوئی ٹھوس ثبوت ملنے پر تینوں اداکاراؤں کو دوبارہ بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔

این سی بی کے مطابق دوران تفتیش جب اداکارہ دپیکا پڈوکون سے ان کی مینیجر کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں سیگریٹ کے حوالے سے بات کر رہی تھی اور انہوں نے منشیات کے استعمال سے انکار کیا تھا۔

دوسری جانب جب شردھا کپور سے جب سی بی ڈی (کینابڈیول) آئل سے متعلق گفتگو کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے کہا کہ یہ بیرونی استعمال کے لیے تھا جو کہ بھارت میں قانونی طور پر بھنگ سے تیار کیا جاتا ہے جب کہ اداکار سارہ علی خان نے بھی منشیات کے استعمال سے انکار کیا تھا۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے (این سی بی) مطابق اب اداکارہ دپیکا پڈوکون، سارہ علی خان اور شردھا کپور کے موبائل فون کے ڈیٹا کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

این سی بی کے مطابق ابھی تک ان تینوں اداکارہ کا کسی منشیات فروش کے ساتھ کوئی لنک سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ دیپکا پڈوکون، سارہ علی خان اور شردھا کپور کو 26 ستمبر کو این سی بی کی جانب سے تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے کیس میں منشیات کے معاملے پر اب تک ریا چکرورتی اور ان کے بھائی سمیت 12 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد بالی وڈ میں بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :