دنیا
10 ستمبر ، 2012

غیرملکی فوج کے بعدقیام امن مشکل ہو جائے گا،نائب افغان صدر

غیرملکی فوج کے بعدقیام امن مشکل ہو جائے گا،نائب افغان صدر

کابل… افغان نائب صدر محمد قاسم فہیم نے افغانستان میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غیرملکی فوج کے انخلاء کے بعد ملک میں دہشت گردی پر کنٹرول اور امن قائم کرنا مشکل ہو جائیگا۔ کابل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ ڈیڑھ برس کے دوران ہمیں دوبڑے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا جن میں ایک 2014ء میں صدارتی انتخاب اور دوسرا غیر ملکی فوج کے انخلاء کے بعد صورتحال کو کنٹرول کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر افغان قوم نے مقامی فورسز کے ساتھ تعاون نہیں کیا تو مستقبل میں طالبان دوبارہ سامنے آ سکتے ہیں جبکہ 2014ء میں صدارتی الیکشن میں شہریوں کی طرف سے ووٹ کاسٹ کرنے سے گریز کا بھی امکان ہے۔

مزید خبریں :