دنیا
10 ستمبر ، 2012

لخدار براہیمی نے شام کے بحران کو حل کرنے کے مشن کا باضابطہ آغاز کردیا

قاہرہ… اقوام متحدہ اورعرب لیگ کے امن ایلچی لخدار براہیمی نے شام کے بحران کے حل کیلئے اپنے مشن کا باضابطہ آغاز کردیا۔ لخدار براہیمی نے پیرکو قاہرہ میں عرب لیگ کے حکام اوراعلیٰ مصری قیادت سے ملاقات کی ہے۔ وہ اتوار کو پیرس سے براستہ نیویارک مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچے تھے۔ ذرائع کے مطابق براہیمی قاہرہ سے شام کے دارالحکومت دمشق جائیں گے اور شامی قیادت سے ملاقات میں شام میں پرامن جمہوری اصلاحات کے ساتھ شہریوں کے خلاف جاری تشدد کے خاتمے کیلئے کوشش کرتے ہوئے عرب لیگ کا امن منصوبہ پیش کریں گے۔ لخداربراہیمی الجزائر کے وزیر خارجہ رہ چکے ہیں ان سے قبل اقوام متحدہ اورعرب لیگ کے نمائندہ برائے کوفی عنان تھے جنہوں نے شام کے معاملے پر اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔ شام میں رواں سال مارچ سے شروع تشدد میں 27 ہزار سے زائد شہری مارے جاچکے ہیں۔ یاد رہے کہ لخدار براہیمی نے بھی شام کے مشن سے متعلق خدشات کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :