Time 01 اکتوبر ، 2020
سائنس و ٹیکنالوجی

ونڈوز 10 میں آگئی انقلابی تبدیلی، صارفین کی بڑی پریشانی دور

 صارفین کو اسٹوریج ڈیوائس کی آخری سانسوں کے بارے میں پہلے سی ہی علم ہو جائے گا۔

موجودہ دور میں کمپیوٹرز کی اسٹوریج ڈرائیوز سب سے قیمتی چیز تصور کی جاتی ہیں اور ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے لوگ اچھی خاصی رقم بھی خرچ کرتے ہیں۔

لیکن اگر آپ ونڈوز 10 کے صارف ہیں تو اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 میں ایک ایسا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے صارفین کو اسٹوریج ڈیوائس (یعنی ایس ایس ڈی ) کی آخری سانسوں کے بارے میں پہلے سی ہی علم ہو جائے گا۔

یعنی اگر کسی صارف کی ایس ایس ڈی اپنی عمر مکمل کر لے گی یا وہ خرابی کے قریب ہو گی تو صارفین کو ایک وارننگ میسج مل گا جس سے انہیں اپنا ڈیٹا محفوظ کرنے کا وقت مل جائے گا۔

بلڈ 20266 نامی اپ ڈیٹ کو اس وقت ڈویلپرز کو جانچ کے لیے فراہم کیا گیا ہے جس میں نیا اسٹوریج ہیلتھ مانیٹرنگ فیچر بھی شامل ہے جو کہ ایس ایس ڈیز (NVMe SSD)کے ساتھ کام کرے گا۔

اس فیچر کے ذریعے ملنے والی وارننگ میں صارفین کو اپنا ڈیٹا محفوظ بنانے کی ہدایت بھی کی جائے گی۔

ایک بلاگ پوسٹ میں مائیکروسافٹ نے لکھا ہے کہ ایسا پیغام یا وارننگ ملنے کی صورت میں صارفین کو فوراً اپنا ڈیٹا محفوظ کر لینا چاہیے۔

مزید خبریں :