Time 01 اکتوبر ، 2020
پاکستان

کورونا کیسز بڑھنے پر کراچی کے مزید علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن

کورونا کیسز بڑھنے پر کراچی کے ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ارشاد سوڈھر نے  اسمارٹ لاک ڈاؤن کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

حکم نامےکے مطابق ضلع جنوبی کے سول لائنز سب ڈویژن میں کریک وسٹا اپارٹمنٹس میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا، اس کے علاوہ صدر سب ڈویژن میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں غیر ضروری نقل وحرکت اور بغیر ماسک باہر نکلنے پر پابندی ہوگی۔

خیال رہےکہ گذشتہ روز بھی کراچی کے علاقے منگھوپیر یوسی8میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذکیاگیا تھا۔

گذشتہ روز کورونا وبا کی صورتحال کا جائزہ لینےکے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے مجموعی کیسز میں سے نصف کراچی میں سامنے آئے ہیں  جس پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز دی تھی۔

مزید خبریں :