’ویکسین بھی کورونا کا خاتمہ نہیں کر سکے گی‘

فوٹو: بشکریہ عرب نیوز

عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے حال ہی میں ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ کووڈ-19 کی ویکسین آنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وبا ختم ہوجائے گی بلکہ ویکسین آنے کے بعد بھی احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیٹا ایویلیویشن اینڈ لرننگ فار وائرل ایپی ڈیمکس کا کہنا ہے کہ کورونا کی ویکسین ابتدائی طور پر جزوی مؤثر ثابت ہوسکتی ہے اور ممکن ہے کہ وہ سب کے لیے کام نہ کرے اور صرف قلیل مدتی قوت مدافعت فراہم کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی ویکسین کے حوالے سے اس کی تیاری، تقسیم اور عوامی قبولیت جیسی ممکنہ پریشانیوں کا بھی امکان ہے۔

امپیریل کالج لندن کے نیشنل ہارٹ اینڈ لنگس انسٹی ٹیوٹ کی ڈاکٹر فیونا کُلی کا کہنا ہے کہ اگرچہ ویکسین کو وبائی مرض کو ختم کرنے کے طور پر دیکھا جاتا ہے لیکن لوگوں کو اس سے متعلق اپنی توقعات پر زیادہ حقیقت پسندانہ ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب ویکسینز کا سفر بے شمار پریشانیوں سے بھرا ہوتا ہے جس کے بعد وہ جیسا ہم چاہتے ہیں اس ہی طرح مؤثر کام کرنے کے قابل ہوتی ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کا خاتمہ کرنے کے لیے سائنسدانوں نے بین الاقوامی تعاون کے ذریعے کم وقت میں بڑی پیشت رفت کی ہے اور دنیا بھر میں تقریباً 200 سے زائد ویکسین آزمائشی مراحل میں ہیں۔

مزید خبریں :