کاروبار
Time 02 اکتوبر ، 2020

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد معمولی اضافہ

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسو سی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قدر 300روپے بڑھ گئی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آج اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسو سی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قدر 300روپے بڑھ گئی ہے۔

ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قدر 250 روپے اضافے سے 96022 روپے ہوگئی۔

عالمی صرافہ بازار میں سونا 10ڈالر منہگا ہوکر 1910 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔

علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 90 پیسے کم ہوکر 164.80روپے ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :