پاکستان
Time 03 اکتوبر ، 2020

کورونا: بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے نئے ایس او پیز جاری

اسلام آباد: وزارت قومی صحت نے کورونا کی روک تھام کے لیے بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کے لیے نئے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے کیٹگری بنادی۔

سول ايوی ايشن اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اےکيٹگری ميں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کوکورونا ٹيسٹ کی ضرورت نہيں جب کہ کيٹگری بی ممالک سے آنے والے مسافروں کو 96 گھنٹے پہلےکورونا ٹيسٹ رپورٹ ليناہوگی اور  تمام انٹرنيشنل مسافروں کوگزشتہ سفر اوربيماری کی معلومات دينا ہوں گی۔

سی اے اے کی اے کیٹگری میں آسٹريليا،کينيڈا، چین، جرمنی، اٹلی، جاپان، ترکی، سعودی عرب اور یورپ کے کچھ ممالک شامل ہیں جب کہ امريکا، بھارت، يواے ای، برازيل، روس، اسپين، کولمبيا، پيرو، ارجنٹينا، ميکسيکو، جنوبی افریقا اور ديگرممالک کو بی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔

سی اے اے اعلامیے کے مطابق تمام انٹرنيشنل مسافروں کوگزشتہ سفر اور بيماری کی معلومات دينا ہوں گی  جب کہ ٹيسٹ رپورٹ نہ ہونے پر بورڈنگ پاس جاری نہيں کيا جائے گا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ مسافروں کو ايس اوپيزپر عملدرآمدکرنا ہوگا اور ذمہ داری ائیرلائنز پر ہوگی جب کہ تمام مسافروں کو اسکريننگ فارم پرکرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :