کاروبار
Time 05 اکتوبر ، 2020

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی ، 998 پوائنٹس کی بڑی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  آج کاروبار کے دوران منفی رجحان رہا اور 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس تک کی کمی ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز سے ہی منفی رجحان رہا اور 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 998 پوائنٹس کم ہوکر 39ہزار 72 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1206 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور  انڈیکس کی کم ترین سطح 38 ہزار 864 اور بلندترین 40ہزار 70 پوائنٹس رہی۔

مارکیٹ میں  آج 40 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 12 ارب 58 کروڑ روپے رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 205 پوائنٹس کم ہوکر 7ہزار 332 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :