دنیا
Time 06 اکتوبر ، 2020

ٹرمپ کے بعد وائٹ ہاؤس کی ایک اور اہم شخصیت کورونا کا شکار

پریس سیکرٹری کیلی میکنانی نے ٹوئٹ کرکے ٹیسٹ مثبت آنے اور تنہائی اختیار کرنے کا بتایا — فوٹو: فائل 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد صدارتی محل وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیلی میکنانی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔

پریس سیکرٹری کیلی میکنانی نے ٹوئٹ کرکے ٹیسٹ مثبت آنے اور تنہائی اختیار کرنے کا بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ ان میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وائٹ ہاؤس  میں اب تک کئی افراد میں بھی مہلک وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

 ٹرمپ کے پرسنل اسسٹنٹ نکلس لیونا بھی  کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :