کاروبار
Time 06 اکتوبر ، 2020

ملک میں روپے کی قدر میں اضافہ اور اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 55 پوائنٹس اضافے سے 39127 پر بند ہوا— فوٹو:فائل

ملک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے جب کہ اسٹاک مارکیٹ  میں بھی مثبت رجحان رہا ہے۔ 

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا اور  دن بھر  100 انڈیکس 773 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ  انڈیکس 55 پوائنٹس اضافے سے 39127 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 38570 رہی۔

حصص بازار میں آج 40 کروڑ شیئرز کے سودے 12 ارب روپے میں طے ہوئے جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 15 ارب روپے بڑھ کر 7348 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا اور  ڈالر کی قیمت میں 28 پیسے کمی ہوئی۔

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 164.04 روپے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کم ہوکر 164 روپے 20 پیسے ہے۔