Time 06 اکتوبر ، 2020
دنیا

کورونا ویکسین کب آئے گی؟ عالمی ادارہ صحت نے امید افزا خبر سنادی

ہمیں ویکسینز کی ضرورت ہے اور قوی امید ہے کہ سال کے آخر تک کورونا ویکسین مل جائے گی: سربراہ عالمی ادارہ صحت— فوٹو:فائل

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کی ویکسین رواں برس کے آخر تک آنے کی امید ظاہر کردی۔

عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹوبورڈ سے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم کا کہناتھا کہ ہمیں ویکسینز کی ضرورت ہے اور قوی امید ہے کہ سال کے آخر تک کورونا ویکسین مل جائے گی۔

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے زیر نگرانی 9 کورونا ویکسینز پر کام جاری ہے  اور رواں برس کے آخر میں ویکیسن آنے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔

کورونا ویکسین بننے پر سال 2021 کے آخر تک عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اس ویکسین کی دو ارب خوراکیں دنیا میں تقسیم کی جائیں گی۔

دوسری جانب دنیا بھر میں ویکسین کی تیاری زور و شور سے جاری ہے تاہم اب تک کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں حاصل ہوسکی ہے۔ 

واضح رہے کہ دنیا بھر میں مہلک وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور کئی ممالک میں کورونا کی دوسری لہر آچکی ہے۔

کورونا کے باعث اب تک دنیا بھر میں 10 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  ساڑھے 3 کروڑ سے زائد ہے۔

مزید خبریں :