06 اکتوبر ، 2020
حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کی تیاریاں کرلی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتیں بڑھانے کی سمری تیارکرلی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 9 روپے فی کلو مہنگی کرنے کی تجویز ہے اور چینی کی قیمت 68 روپے سے بڑھا کر 77 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 60 روپے مہنگا کرکے 860 روپے کرنے کی تجویز ہے جب کہ گھی کی قیمت 170 روپے سے بڑھاکر 180 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر بنیادی اشیائے خور ونوش مہنگا کرنے کا فیصلہ کل اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں ہوگا۔