کھیل
Time 07 اکتوبر ، 2020

جیو کی خبر پر ایکشن: راشد لطیف اکیڈمی میں گھاس کی کٹنگ کا کام شروع

جیو نیوز کی خبر پر بلدیہ کورنگی حرکت میں آگئی اور فوری ایکشن لیتے ہوئے راشد لطیف اکیڈمی میں گھاس کی کٹنگ کا کام شروع کردیا۔

جیو نیوز نے کورنگی کے کرکٹ گراؤنڈ کو باڑے میں بدل جانے کی خبر 3 اکتوبر کو نشر کی تھی جہاں کھلاڑیوں کی جگہ گائے، بکرے اور دُنبوں کو میدان میں گھومتے پھرتے دکھایا گیا تھا۔

اب جیو نیوز کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے بلدیہ کورنگی نے گراؤنڈ کی بڑھی ہوئی گھاس کی کٹنگ کا کام شروع کردیا ہے اور درجن سے زائد ملازمین گراؤنڈ کو صاف ستھرا کرنے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔

ترجمان بلدیہ کورنگی ایاز خان کا کہنا ہے کہ مرکزی عمارت کو بھی جلد بہتر بنایا جائے گا اور آئندہ ماہ اس گراؤنڈ پر کرکٹ میچ بھی کرایا جائے گا، یوں جیو نیوز کی خبر پر بند گراؤنڈ کے دروازے دوبارہ کھلاڑیوں کیلئے کھُل جائیں گے۔ 

مزید خبریں :