Geo News
Geo News

Time 08 اکتوبر ، 2020
پاکستان

زرتاج گل کی چائے میں کتنی چینی؟

— زرتاج گل/فائل فوٹو

وزیرمملکت زرتاج گل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پشتون ہونے کی وجہ سے چینی کا بہت زیادہ استعمال کرتی تھیں اور ایک وقت میں 3 سے 4 چمچ چینی چائے میں پیتی تھیں۔

اسلام آباد میں امراض قلب سے بچاؤ میں خواتین کے کردار سے متعلق سیمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ چینی،سافٹ ڈرنکس دل کی بیماریوں میں بڑا کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'پشتون ہوں تو چینی کا استعمال بہت زیادہ کرتی تھی،میں 3 سے 4 چمچ چینی چائے میں پیتی تھی اوراب ایک سے 2 چمچ پیتی ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اکتوبر کے مہینے میں چھاتی کینسر کے حوالے سے آگہی کاکام کیاجارہا ہے جب کہ جلد گورا کرنے والی کریموں پر آگہی بھی شروع کی ہے۔

مزید خبریں :