08 اکتوبر ، 2020
ایک طرف ملک میں کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے اور دوسری طرف حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں نے احتیاطی تدابیر میں کمی کردی ہے۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے رائے ونڈ میں ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال سے ہاتھ ملایا۔
خواجہ آصف ، رانا ثنا اللہ ، پرویز رشید اور محمد زبیر مولانا سے گلے بھی ملے۔ وفاقی وزیر شبلی فراز نے کراچی میں کہیں ماسک پہنا تو کہیں ایس او پیز کو نظر انداز کردیا۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث ایک روز میں مزید 9 افراد انتقال کرگئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں کورونا سے مزید 9 اموات کے بعد وائرس سے کل ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 544 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق 24گھنٹے کے دوران مزید 583 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں اب تک سامنے آنے والےکورونا کےکیسز کی مجموعی تعداد 3لاکھ 11 ہزار68 ہوچکی ہے۔
24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 4، اسلام آباد میں 3 اور پنجاب میں 2 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں۔