دنیا
Time 08 اکتوبر ، 2020

امریکی صدر کے کرسمس تک افغانستان سے فوجی انخلا کے بیان پر طالبان کا خیرمقدم

افغان طالبان نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا سے متعلق صدر ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہےکہ امریکی صدرکا یہ فیصلہ دوحہ معاہدے پر عمل درآمدکی جانب مثبت قدم ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہےکہ طالبان دوحہ معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرنےکے لیے پر عزم ہیں اور مستقبل میں امریکا سمیت تمام ممالک سے بہتر تعلقات قائم رکھنا چاہتے ہیں۔

 اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کرسمس تک افغانستان میں موجود امریکا کے بہادر مرد و خواتین فوجیوں کی تعداد  بہت تھوڑی رہ جانی چاہیے۔

یاد رہے کہ رواں سال 29 فروری کو طالبان کے ساتھ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے تاریخی معاہدے میں امریکا نے 2021 کے وسط تک اپنے تمام فوجی افغانستان سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا۔

مزید خبریں :