Time 09 اکتوبر ، 2020
پاکستان

شہباز شریف کی اہلیہ اور دو بیٹیوں سمیت 10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے کیس سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔

جیونیوز کےمطابق کابینہ نے شہباز شریف کے کیس سے جڑے 10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ نے بذریعہ سرکولیشن سمری کی منظوری دی اور جن 10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ان میں شہبازشریف کی اہلیہ اور  2 بیٹیاں بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ شہبازشریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کےعلاوہ اپوزیشن لیڈر سے لین دین رکھنے والے7 افراد کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی ہے جب کہ شہبازشریف کا نام پہلے ہی ای سی ایل میں ڈالا چکا ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر 28 ستمبر کو شہباز شریف کو لاہور ہائیکورٹ سے گرفتار کیا تھا۔


مزید خبریں :