Time 09 اکتوبر ، 2020
کھیل

‏پی سی بی نے زمبابوے کیخلاف سیریز کے وینیوز سے ملتان کو نکال دیا

بورڈ نے لاہور میں میچز کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باضابطہ اعلان جلد کر دیا جائے گا: ذرائع— فوٹو: فائل

‏پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے مقام کو شیڈول سے نکال دیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے لاہور کو دوسرے وینیو کی حیثیت سے فہرست میں شامل کیا ہے جب کہ زمبابوے کرکٹ کو وینیو میں تبدیلی کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بورڈ نے لاہور میں میچز کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باضابطہ اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق  ملتان سے میچز کی منتقلی ضلعی حکومت کے پیسے مانگنے پر ہوئی، ملتان کی ضلعی حکومت نے پی سی بی سے 3 میچوں کے لیے 20 کروڑ روپے کرایہ مانگا تھا تاہم بورڈ نے وینیو میں تبدیلی پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا  ہے۔

خیال رہے کہ ملتان میں زمبابوے کے خلاف تین ایک روزہ میچز شیڈول تھے اور یہ میچز  30 اکتوبر، یکم اور تین نومبر کو کھیلے جانے تھے۔

مزید خبریں :