کھیل
Time 11 ستمبر ، 2020

پاک زمبابوے سیریز: ملتان پہلی بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی میزبانی کیلئے تیار

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کے میچ ملتان اور راولپنڈی میں کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کرکٹ سیریز رواں برس نومبر میں کھیلی جائے گی جس کے لیے زمبابوے کی ٹیم 20 اکتوبر کو دبئی سے ملتان پہنچے گی جو ایک ہفتہ قرنطینہ میں بائیو سیکور ماحول میں رہے گی۔

سیریز کے آغاز کی تاریخیں فائنل ہونا ابھی باقی ہیں تاہم وینیوز کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور زمبابوے کے خلاف سیریز کے میچز ملتان اور راولپنڈی میں کرائیں جائیں گے۔

ملتان پہلی بار ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ کی میزبانی کرے گا اور 12 سال بعد ملتان میں پہلا انٹر نیشنل میچ کھیلا جائے گا جب کہ تینوں میچز ملتان اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

راولپنڈی اسٹیڈیم 3 ایک روز انٹر نیشنل میچوں کی میزبانی کرے گا جس کے بعد زمبابوے کی ٹیم کا دورہ 10 نومبر کو ختم ہوگا۔

زمبابوے سیریز کے بعد پاکستان سپر لیگ فائیو کے میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے جب کہ کراچی میں اس سال کوئی انٹر نیشنل میچ نہیں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :