دنیا
Time 09 اکتوبر ، 2020

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کس ملک کا ہے؟

طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز نیوزی لینڈ کے نام رہا: پاسپورٹ انڈیکس— فوٹو: فائل 

دنیا بھر میں تمام ممالک کے پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے پاسپورٹ انڈیکس کی جاری کردی۔

فہرست کے مطابق نیوزی لینڈ نے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

عالمی ادارے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق نیوزی لینڈ کے پاسپورٹ پر 86 ممالک میں ویزہ فری انٹری ہے جب کہ 43 ممالک میں ویزہ آن آرائیول ہے۔

اس فہرست میں جرمنی، آسٹریا، لگسمبرگ، سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ، جاپان، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا کا دوسرا نمبر ہے۔

پاکستان اس رینکنگ میں 70 ویں نمبر پر ہے اور پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد 38 ممالک کا بغیر ویزہ سفر کرسکتے ہیں، ان میں 8 ممالک کا ویزہ معاف ہے، 30 ممالک ایسے ہیں جہاں اترنے کے بعد انہیں ویزہ حاصل کرنا ہوگا۔

پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق بھارت 58 ویں نمبر پر ہے جب کہ عراق اور افغانستان 75 ویں یعنی آخری نمبرپر ہیں۔

مزید خبریں :