پاکستان میں ویب سیریز ’چڑیلز‘ سے پابندی ہٹا دی گئی

فوٹو: فائل 

گزشتہ دنوں پاکستان کی پہلی ویب سیریز ’چڑیلز‘  پر پابندی عائد کی گئی تھی جسے اب اٹھا لیا گیا ہے۔

پاکستانی ویب سیریز چڑیلز اب ایک بار پھر پاکستان میں بھارتی چینل زی 5 پر دیکھی جاسکتی ہے۔

7 اکتوبر کو ہدایت کار عاصم عباس نے ٹوئٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا تھا کہ متعدد ممالک میں ان کی ویب سیریز ’چڑیلز‘ کو سراہا جا رہا ہے لیکن اسے پاکستان میں نشر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ڈائریکٹر عاصم عباس سمیت شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد اداکار اور اداکاراؤں کی جانب سے چڑیلز پر پابندی عائد کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔

اب ویب سیریز چڑیلز کو پاکستان میں ایک بار پھر ریلیز کرنے کے حوالے سے ڈائریکٹر عاصم عباس نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں بندش ختم کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت بھی کی۔

انہوں نے بتایا کہ زی 5 کے بیان کے مطابق انہیں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد ویب سیریز کو پاکستان میں دوبارہ ریلیز کیا گیا۔

خیال رہے کہ ویب سیریز ’چڑیلز‘ کو پاکستان میں بند کرنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی تھی جب کہ سوشل میڈیا پر متعدد صارفین کا یہ کہنا ہے کہ اس میں موجود کچھ بولڈ سینز کی وجہ سے ہی اسے بند کیا گیا ہوگا۔

علاوہ ازیں اب ایک اور پاکستانی ویب سیریز ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ بھارتی چینل زی 5 پر 31 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں :