Time 10 اکتوبر ، 2020
پاکستان

مولانا عادل کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

کچھ شدت پسند شہر کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں: مراد علی شاہ— فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم ڈاکٹر عادل خان پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ مولانا عادل کے قاتلوں کو فوری طورپرگرفتار کیا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ کچھ شدت پسند شہر کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مولانا عادل خان اور ان کا ڈرائیور شہید ہوگئے۔

ڈاکٹر عادل خان جامعہ فاروقیہ کے مہتمم اور وفاق المدارس کے سابق سربراہ مولانا سلیم اللہ خان مرحوم کے صاحبزادے تھے۔

مزید خبریں :