پاکستان
Time 11 اکتوبر ، 2020

گوجرانوالا انتظامیہ نے پی ڈی ایم کے جلسے کے بینرز اتروا دیے

گوجرانوالہ میں 16اکتوبر کو ہونے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے جلسے کے لیے لگائےگئے استقبالیہ بینرز ضلعی انتظامیہ نے اتروا دیے۔

 پی ڈی ایم کے 16 اکتوبر کےجلسے کے حوالے سے سیالکوٹ روڈ پر مسلم لیگ ن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے استقبالیہ بینرز لگائے گئے تھے جوکہ اتارلیے گئے۔

اس حوالے سے فوکل پرسن برائے جلسہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی اکبرکا کہنا ہے شہر میں سیاسی پارٹیوں کے بینرز لگانے پر 3 ماہ سے پابندی عائد ہے، اس لیے بینرز اتارے گئے ہیں۔

دوسری جانب ن لیگ سے نکالے گئے ممبر پنجاب اسمبلی اشرف انصاری اور تحریک انصاف کے رہنما یونس انصاری کے ناموں کے بینرز اب بھی آویزاں ہیں۔

 مسلم لیگ ن کے ایم پی اے توفیق بٹ نے بینرز اتارے جانے کو اوچھے ہتھکنڈے قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ  بینرز صرف ن لیگ کے اتارے جارہے ہیں،اگر بینرز پر کوئی ٹیکس ہے تو ہم ٹیکس دینے کو بھی تیار ہیں۔

 وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بینرز یا ہورڈنگز میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو فیس دے کر ہی لگائے جاسکتے ہیں، اپوزیشن مفت خوری والی عادتیں بدل لے۔

خیال رہےکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے حکومت مخالف تحریک کا باقاعدہ آغاز 16 اکتوبر کو گوجرانولہ میں جلسے سے ہورہا ہے جس کی میزبانی ن لیگ نے کرنی ہے۔

مزید خبریں :