11 ستمبر ، 2012
روم…این جی ٹی…یہ کوئی ساگ یا سالن پکانے کی مٹی کی ہانڈی نہیں بلکہ اطالوی باشندے کا تیار کر دہ منفرد اوون ہیں جو سورج کی روشنی کی مددسے پانی کو ابالنے اور پینے کے قابل بنانے کی صلا حیت رکھتا ہے۔Gabriele Diamanti نامی اس ذہین شخص نے ترقی پذیر ممالک میں پینے کیلئے پانی کو شفاف بنانے کی خاطر یہ سستا طریقہ ایجاد کیا ہے جس میں نہ تو بجلی کی ضرورت ہے اور نہ ہی فیول کی۔مٹی کی ہانڈی ،اہم آلات اور پلاسٹک سے تیا کردہ اس اوون کو پانی سے بھر کر سورج کی روشنی میں رکھ دیا جاتا ہے جہاں یہ اس قدرتی شمسی طاقت سے پانی سے گندگی اور جراثیم سے علیحدہ کر کے ابالتا ہے ۔اس اوون میں ایک دن میں 5 لیٹر پانی کو ابال کر جراثیم سے پاک اور پینے کے قابل بنانے کی صلا حیت مو جود ہے جو کہ ایک کارآمد ایجاد ہے۔