14 اکتوبر ، 2020
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مصباح الحق کو گزشتہ سال ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر کیا تھا۔
مصباح کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی آئندہ برس کی کمٹمنٹس کو دیکھتے ہوئے بورڈ نے ایک عہدہ چھوڑنے کا آپشن دیا اس لیے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد اکرم کو مصباح الحق کی جگہ نیا چیف سلیکٹر مقرر کیے جانے کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے پی سی بی خود حتمی اعلان کرے گا۔
ذرائع کے مطابق محمد اکرم اور پی سی بی کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور جلد اعلان متوقع ہے۔
محمد اکرم پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کا سلیکشن کمیٹی کے خد و خال کا بھی از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ، نیا چیف سلیکٹر یکم دسمبر سے عہدہ سنبھالے گا۔