Time 15 اکتوبر ، 2020
کاروبار

جی 20 کے قرضے منجمد کرنے کے اعلان سے پاکستان کو کتنا ریلیف ملے گا؟

دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کےگروپ (جی 20) نے غریب اور ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی ادائیگی مزید 6 ماہ تک مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کو بھی ریلیف ملے گا۔

 ذرائع اقتصادی امور کے مطابق جی 20کی طرف سے قرضوں کی ادائیگی میں 6 ماہ کی نرمی کرنے صورت میں پاکستان کی 80 سے 90 کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں مؤخر ہوں گی۔

خیال رہےکہ جی 20 نے پاکستان سمیت 46 ممالک کے قرضوں کی ادائیگی 6 ماہ کے لیے مؤخرکی ہے، اس سے قبل جی 20 نے واجب الادا قرضے 8 ماہ کے لیے منجمد کیے تھے جس کے باعث اُس وقت پاکستان کے ذمے ایک ارب 80کروڑ ڈالر سے لےکر 2 ارب ڈالرکے درمیان ادائیگیاں مؤخر ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ قرضے منجمد کرنے کانیااعلان گذشتہ روز  ریاض میں ہونے والے جی 20 ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کےگورنرز کے اجلاس کے بعدکیاگیا تھا۔

جی 20 ممالک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیا ہےکہ قرضوں کی ادائیگی میں نرمی کی سہولت میں توسیع کورونا کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث دی گئی ہے اور اس کا وقت دسمبر 2021 تک بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :