15 اکتوبر ، 2020
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ گوجرانوالا میں جی ٹی روڈ میں جلسے کے اعلان کے بعد دباؤ میں آکر حکومت نے صبح 5 بجے جناح گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دی۔
پریس کانفرنس میں رانا ثنا نے کہا کہ اگر عوام چاہتےہیں کہ جان لیو ا منہگائی ختم ہو تو پرامن احتجاج میں شامل ہوکر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی آواز میں آواز ملائیں۔
رانا ثنااللہ کاکہناتھاکہ ملک میں گڈ گورننس نام کی کوئی چیز نہیں، جو مہنگا ئی سے نجات چاہتےہیں ،وہ جلسے میں شرکت کریں۔
خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے ن لیگ کی میزبانی میں جلسہ 16 اکتوبر یعنی کل گوجرانوالا میں ہوگا جس کے لیے جناح اسٹیڈیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔