پاکستان
Time 15 اکتوبر ، 2020

عالمی بینک اورپاکستان میں ایک ارب 15کروڑ ڈالر کے 2 معاہدوں پر دستخط

عالمی بینک اورپاکستان کے درمیان ایک ارب 15 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے 2 معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق ورلڈ بینک سے ہونے والے 2 معاہدوں کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار، وفاقی وزیرتوانائی عمر ایوب خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی شریک تھے۔

اعلامیے کے مطابق ورلڈ بینک کی طرف سے نرم شرائط پر ہائیڈرو پاور اورقابل تجدید توانائی کے 2 منصوبوں کو مکمل کیا جائےگا اور توانائی کے دونوں منصوبے خیبر پختونخوا میں لگائے جارہے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیاکہ نئے منصوبوں سے بجلی کی فراہمی کے نظام میں بھی بہتری ہوگی اور ان سے  قابل تجدید توانائی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نجی بنہاسین نے ورلڈ بینک کی جانب سے معاہدوں پردستخط کیے جب کہ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور نور احمد نے   دستخط کیے۔

مزید خبریں :