15 اکتوبر ، 2020
حکومت کی جانب سے چھوٹے گھروں کے لیے رعایتی قرض اسکیم کا اعلان کردیاگیا۔
حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اسکیم کے تحت 27 ،30 اور 50 لاکھ روپے کے قرض سے لاکھوں گھروں کی تعمیر ممکن ہونے کے ساتھ معیشت میں تیزی آنےکا بھی امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق قرض 5 سے7 فیصد سود پر ملے گا اور ماہانہ قسطیں 20 ہزار روپے کے قریب ہوں گی۔
پاکستان میں گھروں کے لیے قرض کا حصول مشکل اور پھر ماہانہ اقساط بھرنا بھی ایک مشکل کام رہا ہے اس لیےاسکیم کا اعلان تو ہوگیا ہے لیکن کم آمدن طبقہ اب بھی خدشات میں گِھرا ہے کہ بینک قرضہ دیں گے یا نہیں۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک کی حکمت عملی کے باعث بینکوں کو قرض دینے میں اچھا منافع ملتا دکھائی دے رہا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق 20 سے 30 ہزار روپے کے قریب ماہانہ اقساط پر کم از کم چھوٹے شہروں یا مضافات میں چھوٹے گھروں کا خواب ممکن ہوسکتا ہے۔