پاکستان
Time 17 اکتوبر ، 2020

بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ موجود، کراچی میں بارش کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں مضبوط ہوا کا کم دباؤ موجود ہے جس کے تحت شہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسیات کے مطابق ہوا کا کم  دباؤ  آج  ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے اور اس کے اثرات کراچی میں  تیز ہواؤں اور بادلوں کی صورت میں نظر آئیں گے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ڈپریشن کے زیرِ اثر کل ہلکی بارش ہو سکتی ہے جب کہ تھرپارکر، میرپور خاص ،بدین، ٹھٹہ اور حیدرآباد میں بھی  آج اور کل بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ ڈپریشن بننے کی صورت میں سمندر میں طغیانی ہو سکتی ہے اس لیے ماہی گیر زیادہ گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

مزید خبریں :