گنج پن کم کرنے والا ہیلمٹ تیار

فوٹو: بشکریہ پرو پاکستانی

کورین ٹیکنالوجی کمپنی ایل جی نے اپنی بیوٹی لائن اپ پروڈکٹس میں حال ہی میں ایک اور پروڈکٹ کو شامل کیا ہے جو کہ گنج پن کم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کی اس پروڈکٹ کا نام ’میڈی ہیئر‘ ہے جو کہ دکھنے میں ایک عام ہیلمٹ کی طرح ہے لیکن یہ بالوں کو دوباہ اُگانے میں مدد کرے گی۔

میڈی ہیر لُو لیول لائٹ تھراپی (ایل ایل ایل ٹی) کی مدد سے بال کو دوبارہ اگانے کا کام کرے گی جب کہ اس پروڈکٹ کی امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی جانب سے بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

فوٹو: بشکریہ پرو پاکستانی

کورین کمپنی ایل جی کے مطابق جنوبی کوریا کے سوئل نیشنل یونیورسٹی اسپتال کے محققین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ’میڈی ہیئر‘ پروڈکٹ کو ہفتے میں 3 بار جب کہ مہینے میں 4 دن استعمال کرنے سے بال گھنے ہوجائیں گے۔

میڈیل ہیئر میں 146 لیزر جب کہ 104 ایل ای ڈی لائٹس ہیں جو کہ بالوں کی نشوونما کے لیے ذمہ دار اسٹیم سیلز (خلیوں) کو ایکٹو کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

اس پروڈکٹ میں صارفین کے لیے 3 موڈز دستیاب ہوں گے جس میں سے ایک پورے اسکیلپ (سر کی جلد) کے لیے، دوسرا موڈ سر کے فرنٹ حصے کے لیے جب کہ تیسرا موڈ سر کے درمیانی حصے کے لیے ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اس ماہ کے آخر میں اس پروڈکٹ کو پیش کریں گے جب کہ اس کی کیا قیمت ہوگی اس بارے میں کمپنی نے نہیں بتایا۔

مزید خبریں :