پاکستان
Time 17 اکتوبر ، 2020

خاتون ایس ایچ او کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

گرفتار ملزم کئی عرصے سے خاتون افسر کو دھمکیاں دے رہا تھا اور پیسوں کا بھی تقاضہ کرتا تھا: ایف آئی اے سائبر کرائم— فوٹو:فائل 

کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر  کرائم سرکل نے کارروائی کے بعد خاتون اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گزشتہ دنوں بلیک ملینگ سے تنگ آکر خاتون افسر نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل فیض اللہ کوریجو کے مطابق خاتون ایس ایچ او غزالہ کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والے ملزم کو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے گرفتار کرلیاہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سائبر کرائم سرکل میں مقدمہ درج ہونے کے بعد کراچی ضمانت لینے کے لیے پہنچا تھا جہاں سے اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزم کئی عرصے سے خاتون افسر کو دھمکیاں دے رہا تھا اور پیسوں کا بھی تقاضہ کرتا تھا،  گرفتار ملزم اپنے ماموں کی سم ہراساں کرنے کے لیے استعمال کر رہا تھا۔

مزید خبریں :