پاکستان
10 فروری ، 2012

میموکمیشن:منصوراعجاز کابیان وڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرانے کافیصلہ

میموکمیشن:منصوراعجاز کابیان وڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرانے کافیصلہ

اسلام آباد… میمو کمیشن نے منصور اعجاز کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرانے کا فیصلہ سنا دیا ہے،اپنے فیصلے میں کمیشن نے کہاکہ وڈیوبیان لند ن میں ریکارڈ ہوگااور تاریخ کا تعین وکلا کی مشاورت سے ہوگا،شواہد اکھٹے کرنے سیکریٹری کمیشن لند ن بھی جائیں گے۔اس سے قبل سماعت کے دوران کمیشن کے سربراہ جسٹس فائز عیسی نے تجویز دیتے ہوئے کہا تھا کہ میمو گیٹ کے مرکزی کردار منصور اعجاز کا بیان لندن کے پاکستانی سفارت خانہ میں آڈیو ، وڈیو لنک کے ذریعہ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔ اسلام آباد میں کمیشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر آڈیو ویڈیو کے ذریعہ منصور اعجاز کا بیان ریکارڈ کرلیا جائے تو اس سے کمیشن کے ویزے، سفری اخراجات ، سیکورٹی اور وقار کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔جس پر حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری نے کہا کہ تجویز پر رد عمل ظاہر کرنے کے لئے وقت چاہیے، انھوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آڈیو ویڈیو لنک میں مسائل بھی پیش آ سکتے ہیں جس پر کمیشن نے کہا کہ کوئی مشکل پیش آئی تو دیکھ لیں گے ، ان کا اس بارے اپنے موکل سے بات کرنا ضروری نہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ فیصلہ کمیشن نے کرنا ہے، وہ کمیشن کی معاونت کریں۔

مزید خبریں :