آمنہ الیاس ماضی میں لوگوں کو کس کس نام سے پکارتی تھیں؟

فوٹو: آمنہ الیاس/ انسٹاگرام

معروف پاکستانی ماڈل آمنہ الیاس کو ان کے پرانے انٹرویو کی ایک کلپ کی بناء پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جس میں وہ باڈی شیمنگ (جسم کی بناوٹ کا مذاق) کرتی دکھائی دے رہی تھیں۔

آمنہ الیاس آج کل سوشل میڈیا پر فیئرنیس کریم کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف اور باڈی شیمنگ کے حوالے سے بات کرتے دکھائی دیتی ہیں۔

حال ہی میں آمنہ الیاس کے ایک دو سال پرانے انٹرویو کی ایک ویڈیو کلپ خوب وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے ساتھ موجود صدف کنول کو اشاروں میں ماڈل آمنہ حق کا حلیہ بتا رہی تھی تاکہ وہ ان اشاروں کی مدد سے انہیں پہچان سکیں۔

اس ویڈیو کو لے کر آمنہ الیاس پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے کیونکہ انہوں نے ماڈل کا حلیہ سمجھانے کے لیے بادی شیمنگ کا سہارا لیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ابھی تو آپ خود رنگت اور باڈی شیمنگ کرنے والوں کے خلاف مہم چلا رہی تھیں جب کہ آپ بھی ماضی میں یہی کرتی رہی ہیں۔

بعدازاں آمنہ الیاس صارفین کی تنقید کا جواب دینے کے لیے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

View this post on Instagram

#cancelculture

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas) on

آمنہ الیاس نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہ حتمی بیان ہے، انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ ’میں نے آپ لوگوں سے بات کرنی ہے کیونکہ میں آپ لوگوں کی وجہ سے ساری رات نہیں سوئی، 2 سال پہلے میں نے کسی کو موٹا کہا یہ سچ نہیں ہے، ٹی وی، سوشل میڈیا بلاگرز سب کو نظر اندار کریں، سچ کیا ہے یہ میں آپ کو بتاتی ہوں‘۔

آمنہ الیاس نے ویڈیو میں کہا کہ ’ہمارا ایک باورچی تھا نعمان جو لنگڑاتا تھا، میں اسے لولا نومی کہتی تھی، اس وقت میں 6 سال کی تھی، میری کزن کی بیٹی پیدا ہوئی 2 سال تک میں نے اسے گود میں نہیں اٹھایا، میں کہتی تھی ہائے! کتنی پھینی ہے اس وقت میں 12 سال کی تھی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میرے اسکول کے ٹیچر توتلے تھے، تو میں ان سے اکثر توتلا کر پوچھتی تھی کہ چھٹی کب ملے گی اس وقت میں 15 سال کی تھی، میرا بیسٹ فرینڈ کہتا تھا کہ تم مجھے اتنا نظرانداز کیوں کرتی ہو تو میں اسے کہتی تھی کہ تو اتنا ٹڈا ہے کہ نظر ہی نہیں آتا‘۔

آمنہ الیاس نے کہا کہ ’میری بہن کا فرینڈ ایک دن شام میں اس سے ملنے آیا تو میں نے اس سے کہا کہ وہ دیکھو شام میں رات آئی‘۔

ماڈل نے وضاحت کرتے ہوئی بتایا کہ میں نے اپنی ایک حال ہی میں ویڈیو میں کہا تھا کہ یہ میں نہیں ہوں اور وہ سچ ہے کیونکہ وہ میں نہیں ہوں، وہ میں تھی۔

انہوں نے کہا کہ اپنی ماں کے پیٹ سے کوئی اخلاقیات سیکھ کر نہیں آتا اور برائے مہربانی مجھے نہیں بتائیں کہ آپ لوگوں نے کبھی یہ باتیں نہیں کیں لیکن مجال ہے کہ آپ کسی کو سپورٹ کریں۔

علاوہ ازیں انہوں نے ویڈیو میں ماڈل آمنہ حق کے لیے باڈی شیمنگ کرنے کے حوالے سے کہا کہ ماضی میں میں نے جو بھی کہا اسے بدل تو نہیں سکتے، میں اس درد کو ختم نہیں کر سکتی جو شاید میری وجہ سے آپ کو پہنچا ہوں لیکن میں خود کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہوں۔

ویڈیو کے آخر میں ماڈل آمنہ الیاس نے کہا کہ’ آپ سب کے لیے آخری بار کہہ رہی ہوں وہ میں نہیں تھی‘۔

مزید خبریں :