کیا روبوٹک ڈولفن اصل ڈولفن کی جگہ لے لے گی؟

فوٹو: بشکریہ سی جی ٹی این 

موجودہ دور میں جہاں ٹیکنالوجی کی مدد سے انسانوں کی جگہ لینے والے روبوٹس تیار کیے جا چکے ہیں تو وہیں اب سائنسدانوں نے روبوٹک ڈولفن بھی تیار کر لی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائنسدانوں نے ایسی روبوٹک ڈولفنز تیار کی ہیں جو کہ ہوبہو اصل ڈولفن کی طرح دکھنے کے ساتھ اچھل کود اور کرتب کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہیں۔

اس ڈولفن کو اگر آپ دیکھیں گے تو آپ کو بھی ایسا ہی لگے گا کہ پانی میں تیرتی ہوئی یہ اصلی ڈولفن ہے جو کہ مستقبل میں میرین تھیم پارک میں اصل ڈولفن کی جگہ لے سکتی ہے۔

فوٹو: بشکریہ سی جی ٹی این 

ان روبوٹک ڈولفنز کو امریکا کی ایک انجینئیرنگ کمپنی کی جانب سے تیار کیا گیا ہے جس کا نام ’ایج انوویشنز‘ ہے اور کمپنی نے ان ڈولفنز کو ایک ایجوکیشنل پائلٹ پروگرام کے لیے بنایا تھا۔

سائنسدانوں کی جانب سے یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ایک دن یہ روبوٹک ڈولفن تھیم پارکس میں لوگوں کو محظوظ کرتی نظر آئیں گی جس سے اصل ڈولفنز کو قید کر کے تھیم پارکس میں کرتب دکھانے کے لیے استعمال کرنے سے چھٹکارا ملنے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں :