کھیل
Time 19 اکتوبر ، 2020

لنکا پریمیئر لیگ 2020 میں آفریدی سمیت کونسے پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں؟

سری لنکا کی لنکا پریمیئر لیگ ( ایل پی ایل) 2020کے لیے  پلیئرز ڈرافٹ مکمل ہوگئے، پاکستان کے8 کھلاڑی مختلف فرنچائزز کی نمائندگی کریں گے۔

لنکا پریمیئر لیگ آئندہ ماہ سری لنکا میں کھیلی جائے گی جس کے لیے ٹیموں کی تشکیل آن لائن پلیئرز ڈرافٹ کے ذریعے کی گئی،پاکستان کے8 پلیئرز مختلف ٹیموں کی نمائندگی کےلیے منتخب کیےگئے ہیں۔

پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)  کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالکان کی ایل پی ایل ٹیم گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو پہلے ہی اپنا آئیکون پلیئر مقرر کردیا تھا۔

شاہد  آفریدی کے علاوہ گال میں پاکستان سے محمد عامر، سرفراز احمد اور اعظم خان شامل ہیں۔ 

سابق کپتان شعیب ملک، فاسٹ بولرعثمان شنواری اور جارح مزاج بیٹسمین آصف علی جافنا اسٹیلیئنز کی نمائندگی کریں گےجب کہ فاسٹ بولر وہاب ریاض کو کینڈی ٹسکرزکی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیموں کو یکم نومبر سے پہلےغیر ملکی کرکٹرز سے مزید کنٹریکٹس کرنے کی اجازت ہوگی۔

مزید خبریں :